بلاگ تلاش کریں۔

مشورہ

وزیرِاعظم و کابینہ کے خلاف توہینِ عدالت کارروائی مؤخر

[post-views]
[post-views]

اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے وزیرِاعظم شہباز شریف اور وفاقی وزراء کے خلاف توہینِ عدالت کے نوٹسز پر کارروائی روک دی ہے۔ جسٹس اعجاز اسحٰق خان نے 21 جولائی کو یہ نوٹسز جاری کیے تھے کیونکہ حکومت نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے مقدمے میں امریکی عدالت میں امیکس بریف جمع نہیں کروایا۔

تاہم یہ حکم ایک “غیر منظور شدہ سماعت” میں جاری کیا گیا کیونکہ جسٹس اعجاز اسحٰق خان چھٹی پر تھے اور ان کا نام عدالتی روسٹر میں شامل نہیں تھا۔ رجسٹرار آفس کے مطابق جب تک اس حکم کی قانونی حیثیت واضح نہیں ہوتی، نوٹسز جاری نہیں کیے جائیں گے۔

جسٹس خان نے چیف جسٹس کے دفتر پر عدالتی اختیار میں مداخلت کا الزام بھی لگایا ہے، جبکہ رجسٹرار آفس “مجاذ اتھارٹی” سے منظوری کا منتظر ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos