آئی ایم ایف پروگرام کی منظوری پر وزیراعظم کا اظہار اطمینان

[post-views]
[post-views]

وزیراعظم شہبازشریف نے آئی ایم ایف پروگرام کی منظوری پر اظہار اطمینان کیا ہے ۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ معاشی اصلاحات کانفاذ تیزی سے جاری ہے،کاروباری سرگرمیوں اور سرمایہ کاری میں اضافہ معاشی ٹیم کی محنت کا ثبوت ہے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

سفارتی محاذ پر کامیابیوں کے ساتھ اقتصادی کامیابیاں بھی حاصل ہو رہی ہیں ،ترسیلات زر میں اضافہ حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے،اگر یونہی محنت جاری رہی تو یہ آخری آئی ایم ایف پروگرام ہوگا۔

وزیراعظم نے آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے معاونت پر سعودی عرب، چین اور یو اے ای کا شکریہ ادا کیا،انہوں نے ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا اوران کی پوری ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے حکومتی معاشی ٹیم اورآرمی چیف جنرل عاصم منیر کا بھی کوششوں اور محنت پر شکریہ ادا کیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos