سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے کئی شہروں میں احتجاج کیا،کوئٹہ، لوئر دیر گوجرانوالہ میں ہنگامہ آرائی کے واقعات میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ملک بھر میں عمران خان کی گرفتاری کے بعد تشدد کے واقعات میں 110 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس نے مختلف شہروں سے رہنما پی ٹی آئی علی زیدی سمیت مجموعی طور پر 150 سے زائد افراد کو گرفتار کیا۔
لاہور میں کارکنوں نے جیل روڈ بند کردیا اور دھرم پورہ میں بھی احتجاج کیا۔ کینال روڈ پر بھی ٹائر جلاکر راستے بند کردیے گئے۔
نگران وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم کے مطابق احتجاج کے دوران اب تک 4 افراد زخمی ہوئے جنہیں سروسزاسپتال لایا گیا۔
اُدھر راولپنڈی میں مری روڈ پر کارکنوں نے احتجاج کیا جبکہ فیض آباد کے مقام پر راستے بند کردیے جبکہ پولیس نے پنڈی سے 43 کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔
دوسری جانب کراچی میں بھی تحریک انصاف کے کارکنوں نے انصاف ہاؤس پر احتجاج کیا اور شارع فیصل کو ٹریفک کیلئے بند کردیا۔
مشتعل مظاہرین پر پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کی
پولیس نے علی زیدی سمیت 33 کارکنوں کو گرفتار کیا۔
پشاور میں بھی تحریک انصاف کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا