عمران خان کا ملٹری کورٹ ٹرائل کیلئے فوجی تحویل میں نہ دینے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

[post-views]
[post-views]

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 9 مئی مقدمات میں ملٹری کورٹ ٹرائل کے لیے خود کو فوجی تحویل میں نہ دینے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

عمران خان کی جانب سے وکیل عزیر کرامت بھنڈاری کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی، جس میں سیکرٹری قانون ، سیکرٹری داخلہ اور وفاق کو فریق بنایا گیا ہے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

اس کے علاوہ آئی جی اسلام آباد، آئی جی پنجاب، ڈی جی ایف آئی اے اور آئی جی جیل خانہ جات کو بھی درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ بانی پی ٹی آئی کو فوجی تحویل میں دینے سے روکا جائے، یقینی بنایا جائے کہ بانی پی ٹی آئی سویلین عدالتوں اور سویلین تحویل میں رہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos