عمران خان کی گرفتاری پر رد عمل دیتے ہوئے عمر فاروق نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ”الحمدللہ۔ میں درست ثابت ہوا۔ عمران خان کرپشن کے مرتکب ٹھہرے۔ عدالت نے میرا مؤقف درست تسلیم کر لیاکہ عمران خان نے دبئی میں فرح گوگی کے ذریعے مجھے 2 ملین ڈالر میں گھڑی فروخت کی۔ عدالت اور شواہد نے میرے حقائق کی تصدیق کی”۔
واضح رہے کہ توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد کی سیشن عدالت کی جانب سے 3 سال قید کی سزا سنائے جانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس نے عمران خان کو اُن کے زمان پارک میں موجود گھر کے اندر سے گرفتار کیا۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے پولیس سے کچھ بات چیت کی اور اُس کے بعد گرفتاری دے دی۔ گرفتاری کے موقع پرکوئی مزاحمت نہ کی گئی۔
Alhamdullilah. I am vindicated. Imran Khan found guilty of corruption. The court accepts my account that imran khan sold Graff watch to me for $2 million via Farah Gogi in Dubai. The court and evidence confirmed my facts. pic.twitter.com/VWdu0hi0Ww
— Umar Farooq Zahoor (@UmarFaroqZahoor) August 5, 2023