Premium Content

عمران خان کی تقاریر پر پابندی کا نوٹیفکیشن معطل

Print Friendly, PDF & Email

لاہور  ہائی کورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی تقاریر اور بیانات نشر کرنے پرپاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کی پابندی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے معاملہ فل بینچ کو سماعت کے لیے بھجوا دیا اور کیس کی سماعت 13 مارچ کو ملتوی  کردی۔

خیال رہےکہ 5 مارچ کو پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے سابق وزیراعظم عمران خان کی تقاریر اور  بیانات، براڈ کاسٹ اور ٹیلی کاسٹ کرنے پر پابندی عائد کردی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: https://republicpolicy.com/imran-khan-ki-taqreer-aur-beyanat/

پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے احکامات دیے تھےکہ ٹی وی چینلز عمران خان کا براہ راست، ریکارڈڈ بیان اور تقاریر نشر نہیں کرسکتے۔

آج لاہور ہائی کورٹ نے عمران خان کی تقریر اور بیانات نشرکرنے پر پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کی پابندی کے خلاف درخواست پر سماعت کے بعد حکم کے لیےکیس التوا میں رکھ لیا تھا۔

درخواست پر  وکیل پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کا موقف تھا کہ  یہ درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ کے دائرہ اختیار میں آتی ہے، اس سے پہلے اسی نوعیت کا کیس پیرکو 5 رکنی بینچ سن چکا ہے، اس درخواست کو بھی 5 رکنی لارجر بینچ کو بھجوا دیا جائے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos