Premium Content

عمران خان لاہورہائیکورٹ میں پیش؛ حفاظتی ضمانت منظور

Print Friendly, PDF & Email

حفاظتی ضمانت کی درخواست سے متعلق کیس میں لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔ 

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے دوبارہ شروع ہونے والی سماعت میں چیئرمین پی ٹی آئی کی 3 مارچ تک حفاظتی ضمانت منظور کی۔ اس سے قبل کمرہ عدالت میں عدم حاضری کے باعث دوسری مرتبہ سماعت کچھ دیر کے لیے ملتوی کردی گئی تھی تاہم اس دوران عمران خان اپنی گاڑی سے نکل کر کمرہ عدالت میں پہنچ گئے۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/lahore-high-court-ki-imran-khan-ko-sham-panch-baje-tak/

واضح رہے کہ عدالت کی جانب سے پی ٹی آئی چیئرمین کو شام 5 بجے تک پیش ہونے کی آخری مہلت دی گئی تھی جس کے باوجود وہ قدرے تاخیر سے احاطہ عدالت پہنچے تاہم کارکنوں کی بڑی تعداد میں موجودگی اور سیکیورٹی اہلکاروں کی عدم موجودگی اور سیکیورٹی کے باعث وہ مسلسل اپنی گاڑی میں موجود رہے اور کمرہ عدالت تک نہ پہنچ سکے۔

لاہور ہائی کورٹ نے 16 فروری کو الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف پی ٹی آئی کے احتجاج اور کار سرکار میں مداخلت کے کیس میں حفاظتی ضمانت کی درخواست پر حلف نامے اور وکالت نامے پر دستخط میں فرق کی وضاحت کے لیے چیئرمین پی ٹی آئی کو آج پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos