Premium Content

Add

بلاگ تلاش کریں۔

مشورہ

عمران خان نے وزیراعظم شہبازشریف پرجھوٹا الزام لگایا، وزیر داخلہ

Print Friendly, PDF & Email

وزیرداخلہ رانا ثناء اﷲ نے کہاہے کہ عمران خان نے وزیراعظم شہبازشریف پرجھوٹا الزام لگایا۔ لاہور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مطالبہ کیا کہ قوم عمران خان کا اصل چہرہ پہچانے کیونکہ ڈیلی میل نے شریف خاندان سے معافی مانگی ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے متعدد بار بتایا کہ برطانوی ادارے صرف میرٹ پر کام کرتے ہیں۔

Read More: https://republicpolicy.com/british-news-paper-apologises-to-pm-shehbaz-over-funds-embezzlement-allegations/

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ اگر صوبائی اسمبلی تحلیل ہوتی ہے توہم پنجاب میں ضمنی انتخابات کیلئے مکمل طورپر تیار ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ہم جمہوری نظام پر پختہ یقین رکھتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ قانون ساز اسمبلیاں اپنی آئینی مدت پوری کریں انہوں نے کہاکہ ہم آئندہ عام انتخابات میں عوامی نمائندے سامنے لائیں گے  اوراس سلسلے میں کمیٹیاں بنادی گئیں ہیں۔رانا ثنا اﷲ نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ نون نوازشریف کی وطن واپسی پران کے یادگار استقبال کیلئے تیاریاں کرچکی ہے اور ملک بھرسے کارکن ان کے استقبال کیلئے آئیں گے۔

Read More: https://republicpolicy.com/will-the-dissolution-of-provincial-assemblies-ensure-early-elections/

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران  خان نے بطور وزیراعطم قومی معیشت کو غیرمستحکم کیا اوران کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی میں بے پناہ اضافہ ہوا ۔وزیرداخلہ نے عمران خان کو فراڈ قراردیا جوعوام کے سامنے مکمل طورپر بے نقاب ہوچکے ہیں اور ملک کو تباہی کے دھانے پر لانے والے افراد کے کڑے احتساب کامطالبہ کیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

AD-1