Premium Content

عمران خان نے پنجاب اسمبلی کے معاملے پر نئی حکمت عملی بنالی

Print Friendly, PDF & Email

سابق وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی اراکین کو ہدایت کی ہے کہ اگر پنجاب اسمبلی کی تحلیل میں رکاوٹ ڈالی گئی تو پی ٹی آئی اراکین مستعفی ہو جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ کے لیے تحریک انصاف نے نئی حکمت عملی تیار کر لی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پارٹی کی سینئر لیڈر شپ کی جانب سے عمران خان کو صوبائی اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/punjab-ma-aitemad-ka-vote-pti-k-liye-arakeen/

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے تمام پارٹی اراکین کو ہدایت کی ہے کہ 11 جنوری سے قبل اعتماد کے ووٹ کو یقینی بنایا جائے

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/koi-kisi-ebham-ka-shikar-na-ho-wazire-alaa-punjab/

ذرائع کے مطابق عمران خان کا کہنا ہے اگر اسمبلی کی تحلیل میں رکاوٹ ڈالی گئی تو پی ٹی آئی اراکین پنجاب اسمبلی سے مستعفی ہو جائیں گے۔

خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس پہلے 11 جنوری کو طلب کیا گیا تھا تاہم بعد میں اسمبلی اجلاس کی تاریخ بدل کر 9 جنوری رکھ دی گئی۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/pti-ghair-zimy-darana-bayanat-na-dy/

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا اس حوالے سے کہنا ہے مجھے اعتماد کا ووٹ لینے کی ضرورت ہی نہیں ہے جبکہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کا کہنا ہے اگر چوہدری پرویز الٰہی اعتماد کا ووٹ لے لیتے ہیں تو اسمبلی تحلیل کرنا ان کا حق ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos