سابق وزیراعظم عمران خان کے لاپتہ سابق چیف سکیورٹی افسر عمر سلطان واپس گھر پہنچ گئے

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے لاپتہ سابق چیف سکیورٹی افسر عمر سلطان واپس گھر پہنچ گئے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے عمر سلطان کی بازیابی کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ عمر سلطان واپس آ گئے ہیں، انہیں عدالت میں بھی پیش کرتے لیکن ان کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

چیف جسٹس عامر فاروق نے وکیل سے سوال کیا کہ شہری واپس آ گیا ہے، اب کیا چاہتے ہیں آپ؟ جس پر درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ہم آزادانہ تحقیقات چاہتے ہیں ، ایف آئی آر درج ہو چکی ہے۔

بعد ازاں عدالت نے آزادانہ تحقیقات کی ہدایت کرتے ہوئے عمر سلطان کی بازیابی کا کیس نمٹا دیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos