عدالت نے عمران خان کے وکلا اور اہل خانہ کو جیل میں سماعت میں شامل ہونے کی اجازت دے دی۔

[post-views]
[post-views]

توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف کارروائی کے دوران ایک نئی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ اڈیالہ جیل میں ہونے والی گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ عدالت کی جانب سے جاری کر دیا گیا۔

عدالتی فیصلے میں جیل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت دی گئی ہے کہ عمران خان کے وکلا اور اہل خانہ کو جیل کے اندر ہونے والی سماعت میں شرکت کی اجازت دی جائے۔ اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اپنے تحریری حکم میں واضح کیا ہے کہ جن وکلا کے وکالت نامے پہلے ہی عدالت میں جمع ہو چکے ہیں، انہیں سماعت میں شریک ہونے دیا جائے، جبکہ جیل کے باہر موجود اہل خانہ کو بھی سماعت میں شامل ہونے کی اجازت دی جائے۔

قابل ذکر ہے کہ بیرسٹر سلمان صفدر نے اس حوالے سے درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ جیل میں سماعت کے دوران وکلا اور فیملی ممبران کو روکنا غیرقانونی ہے۔ عدالت نے اس درخواست پر حکم جاری کرنے کے بعد معاملہ نمٹا دیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos