عمران خان نے جو بیج بوئے ہیں اس کے نتائج خطرناک، خواجہ آصف

[post-views]
[post-views]

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے جو بیج بوئے ہیں اس کے نتائج بہت خطرناک ہوں گے۔ وہ خیبرپختونخوا میں علیحدگی کی تحریک چلانے کا آپشن رکھنا چاہتے ہیں۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں نفرتوں کی آگ بھڑکا رہے ہیں۔ ڈر ہے کہ خدانخواستہ یہ خیبر پختونخوا میں علیحدگی کی تحریک نہ چلا دیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے جو بیج بوئے ہیں اس کے نتائج بہت خطرناک ہوں گے۔ کوئی صوبہ دوسرے پر لشکر کشی کی بات نہیں کرتا۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

وزیر دفاع نے تحریک انصاف اور علی امین گنڈا پور کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جلسے میں جو گفتگو کی گئی وہ علیحدگی پسندوں کی زبان ہے۔ بانی پی ٹی آئی کے پی میں علیحدگی کی تحریک چلانے کا آپشن رکھنا چاہتے ہیں۔ علی امین گنڈا پور کے ذریعے ڈبل گیم کھیلی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ نے میڈیا سے معافی مانگ لی کیونکہ ان کی ضرورت ہے۔ یہ لوگ پاکستان مخالف بیانیہ کو تقویت دینا چاہتے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی تجویز پر کمیٹی تشکیل دی گئی اور اچھے ماحول میں تقاریر ہوئیں۔ پہلے اجلاس میں شرکت کی تھی لیکن ماحول دیکھ کر میں نے کمیٹی میں احتجاج اور واک آوٹ بھی کیا۔ قابل احترام لوگوں کی وجہ سے میں وہاں بیٹھا تھا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos