انڈونیشیا کے صوبے مغربی سماٹرا میں کئی دنوں سے جاری طوفانی بارشوں کی وجہ سے آنے والے سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے 70,000 سے زائد افراد کو نقل مکانی پر مجبور کر دیا، جب کہ 19 افراد ہلاک اور سات لاپتہ ہو گئے ۔
پدانگ کے صوبائی دارالحکومت اور دیگر آٹھ علاقوں میں گزشتہ جمعرات سے آنے والی تباہی نے تقریباً 700 گھروں، متعدد پلوں اور اسکولوں اور 280 ایکڑ پر محیط کھیتی کو نقصان پہنچایا ہے۔
انڈونیشیا کی امدادی ایجنسی لاپتہ افراد کی تلاش کر رہی ہے، حکام نے بتایا کہ 150 امدادی کارکن لینڈ سلائیڈنگ کے بعد امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔
اگلے چند دنوں میں مزید بارش کی توقع کے ساتھ، حکام نے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے مزید نقصانات کا انتباہ دیا ہے۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.