Premium Content

انسان ہوں یا فرشتے، مذاکرات کیلئے تیار ہے:پی ٹی آئی رہنماعمر ایوب

Print Friendly, PDF & Email

اپوزیشن لیڈر عمرایوب نے کہا ہے کہ انسان ہوں یا فرشتے، پی ٹی آئی مذاکرات کیلئے تیار ہے۔

پشاورہائیکورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمرایوب نے کہاکہ ستم ظریفی یہ ہے کہ راہدرای ضمانت کیلئے ہر ہفتے ہائیکورٹ آنا پڑتا ہے ۔ 5دسمبر کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی جس کے بعد مذاکراتی کمیٹی بنائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ۔ مذاکراتی کمیٹی میں مجھ سمیت حامد رضا اور سلمان اکرم راجہ شامل ہیں۔ کمیٹی اپنے مطالبات حکومت کے سامنے رکھے گی اور انہیں منوانے کی کوشش کرے گی۔ ہمارے اورکارکنوں کے خلاف درج مقدمات ختم کیے جائیں۔اگر مقدمات ختم نہ کیے گئے تو سول نافرمانی کی طرف جائیں گے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ پاکستان میں ایک طرح کا مارشل لانافذ ہے، ریاستی دہشت گردی کی وجہ سے نہتے عوام محفوظ نہیں ہیں۔ ہمارے خلاف ایف آئی آرز کی بوچھاڑ ہے، حکومت نے نہتے شہریوں پر جدید اسلحہ استعمال کیا۔

اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ میری گاڑی اور اس میں موجود نقدی غائب ہے، ہزارہ موٹروے پر مجھے بھی شیل لگا، رینجرز ہری پور تک آئے، اس پر چیف سیکرٹری اور آئی جی سے پوچھا تو وہ لاجواب تھے۔ آئی جی اسلام آباد کیخلاف ایف آئی آر کے اندراج کیلئے ہری پور تھانے میں درخواست دی ہے۔ آئی جی کے پی اور چیف سیکرٹری کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos