Premium Content

انتخابات کی 90 دن کی حد سے زیادہ کوئی بھی تاریخ غیر آئینی ہے: پی ٹی آئی

Print Friendly, PDF & Email

پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے آئندہ عام انتخابات کی تاریخ کے بجائے مہینہ طے کرنے کے اعلان پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی طور پر طے شدہ ٹائم فریم سے باہر کوئی بھی تاریخ غیر آئینی ہے۔

پی ٹی آئی نے یہ بھی کہا کہ عام انتخابات کی کٹ آف تاریخ 6 نومبر تھی۔ ای سی پی کی جانب سے اگلے سال جنوری کے آخری ہفتے میں انتخابات کرانے کے اعلان پر سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے ترجمان رؤف حسن نے کہا کہ آئین کمیشن کو پابند کرتا ہے کہ وہ 90 دن کےاندر انتخابات کرائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جنوری میں انتخابات کے لیے جو بھی تاریخ مقرر کی جائے، وہ 90 دن کی آئینی حد سے باہر ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنوری میں کسی بھی تاریخ کا تعین کرنا غیر آئینی ہوگا۔ پی ٹی آئی کے ترجمان نے کہا کہ چونکہ مقررہ 90 دن کے اندر انتخابات کرانے کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے، اس لیے قوم کے لیے اس وقت تک کسی بھی تاریخ کو قبول کرنا ممکن نہیں جب تک کہ سپریم کورٹ اپنا حتمی فیصلہ نہ دے دے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن واچ ڈاگ ملک میں آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے انتہائی ضروری اور آئینی طور پر مطلوبہ سازگار ماحول اور برابری کا میدان بنانے میں بھی بری طرح ناکام رہا۔ ترجمان نے الزام لگایا کہ ملک کی سب سے بڑی سیاسی قوت پی ٹی آئی کو بدترین ریاستی جبر اور آپریشن کا نشانہ بنا کر انتخابی دوڑ سے باہر رکھنے کی بھرپور کوششیں کی جا رہی ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos