حوالہ ہنڈی اور انسانی اسمگلنگ، کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم

[post-views]
[post-views]

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے منی لانڈرنگ میں ملوث گروہوں کے خلاف سخت اور فیصلہ کن کریک ڈاؤن کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ بڑے منی لانڈررز کے خلاف بلا تاخیر اور مؤثر کارروائی کی جائے۔

ایف آئی اے کراچی زون میں وزیر داخلہ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایف آئی اے کراچی اور ساؤتھ زون کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں جاری تفتیشی اقدامات اور آئندہ حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔

محسن نقوی نے ہدایت کی کہ منی لانڈرنگ میں ملوث عناصر کی مکمل منی ٹریل سامنے لائی جائے اور حوالہ ہنڈی کے کاروبار سے وابستہ افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائی نظر آنی چاہیے۔

وزیر داخلہ نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایجنٹ مافیا کے خلاف بھی سخت ایکشن کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ معصوم شہریوں کو دھوکے سے بیرون ملک بھجوانے والوں کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے حکومتی اقدامات کو سراہا۔

انہوں نے جعلی ادویات کے کاروبار کو انسانی جانوں کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے اس میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت کی۔

اجلاس میں ایف آئی اے حکام نے بریفنگ دی کہ گزشتہ چار ماہ میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث 20 ایجنٹس گرفتار کیے گئے جبکہ 140 ملین روپے مالیت کی نان کسٹم مصنوعات اور منشیات ضبط کی گئیں۔ حکام نے بتایا کہ کراچی ایئرپورٹ پر مسافروں کی سہولت کے لیے سہولت سینٹر قائم کر دیا گیا ہے۔

آخر میں وزیر داخلہ نے متعلقہ سرکلز کی کارکردگی رپورٹس طلب کرتے ہوئے افسران کو مزید مؤثر انداز میں کام کرنے کی ہدایت کی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos