Premium Content

Add

آئی فونز یوسرز کے لیے واٹس ایپ کا نیا فیچر دستیاب

Print Friendly, PDF & Email

واٹس ایپ نے کچھ عرصے قبل ایک اکاؤنٹ کو 4 اسمارٹ فونز میں استعمال کرنے کا فیچر اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے متعارف کرایا تھا۔

اب اس فیچر کو ایپل کے آئی فونز استعمال کرنے والے افراد کے لیے بھی پیش کر دیا گیا ہے۔

کمپی نن موڈ کے نام سے یہ فیچر واٹس ایپ کے نئے آئی او ایس ورژن کا حصہ بنایا گیا ہے جو بتدریج تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔

اس فیچر کے تحت کمپی نن موڈ کو ان ایبل کرنے پر تمام لنک ڈیوائسز پر ایک اکاؤنٹ کام کرنے لگتا ہے۔

Don’t forget to Subscribe our channel & Press Bell Icon.

ایپل کے ایپ اسٹور پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ یہ فیچر ایک ہفتے میں تمام آئی فون صارفین کو دستیاب ہوگا۔

درحقیقت اب صارفین اینڈرائیڈ فون پر موجود اپنے اکاؤنٹ کو کسی آئی او ایس ڈیوائس پر بھی بیک وقت استعمال کر سکیں گے۔

اگرچہ آپ جس فون سے دیگر ڈیوائسز پر لاگ ان ہوں گے وہ پرائمری ڈیوائس تصور کی جائے گی، مگر دیگر فونز پر پیغام موصول کرنے یا بھیجنے کے لیے اس فون کو آن رکھنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

تاہم اگر پرائمری ڈیوائس 14 دن تک غیر متحرک رہی تو واٹس ایپ کی جانب سے دیگر ڈیوائسز سے بھی اکاؤنٹ کو لاگ آؤٹ کر دیا جائے گا۔

ویسے آپ پرائمری فون کے ذریعے بھی لنک ڈیوائسز سے لاگ آؤٹ ہو سکتے ہیں۔

واٹس ایپ کی جانب سے آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے مزید فیچر بھی متعارف کرائے گئے ہیں۔

ان میں سے ایک فیچر آٹو پلے بیک کا ہے جبکہ ایک اور فیچر کے ذریعے واٹس ایپ کالز کو آئی او ایس کیلنڈر سے لنک کرنا ممکن ہوگا۔

آن لائن رپبلک پالیسی کا میگزین پڑھنے کیلئے کلک کریں۔

صارفین ایپ اسٹور پر جاکر واٹس ایپ کے نئے ورژن کو انسٹال کر سکتے ہیں تاکہ ان فیچرز کو استعمال کر سکیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

AD-1