ایران کا جوہری عدم پھیلاؤ کا معاہدہ سے دستبرداری کے لیے بل تیار کرنے کا اعلان

[post-views]
[post-views]

تہران: ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے پیر کے روز ایک اہم بیان میں کہا ہے کہ ایرانی پارلیمنٹ جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدےسے علیحدگی کے لیے ایک مجوزہ بل پر غور کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ ایران سے دستبرداری پر سنجیدگی سے غور کر رہا ہے، لیکن تہران کی پالیسی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ اور مہلک ہتھیاروں کی تیاری کی مخالفت پر بدستور قائم ہے۔

ترجمان کے مطابق، ایران کا مؤقف واضح ہے کہ وہ ہتھیاروں کی دوڑ یا تباہ کن ہتھیاروں کی تیاری کا خواہاں نہیں ہے۔ تاہم، عالمی سطح پر بڑھتے ہوئے دباؤ اور بعض مغربی طاقتوں کی جانب سے دہرا معیار اپنانے کے باعث ایران اپنی خودمختاری کے تحفظ کے لیے مختلف قانونی راستوں پر غور کر رہا ہے۔

یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایران اور مغربی ممالک کے درمیان جوہری معاہدے اور پابندیوں کے حوالے سے کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ اگر ایران سے الگ ہوتا ہے تو یہ اقدام عالمی سطح پر ایک سنگین اور نازک موڑ ثابت ہو سکتا ہے، جو خطے میں عدم استحکام کو مزید بڑھا سکتا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos