ایران نے کبھی سعودی عرب کو اپنا دشمن نہیں سمجھا

تہران: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کو کبھی اپنا دشمن نہیں سمجھا۔

ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق صدر ابراہیم رئیسی نے بیان میں کہا کہ اسرائیل تمام مسلمان ممالک کا مشترکہ دشمن ہے۔ ایران نے کبھی سعودی عرب کو اپنا دشمن نہیں سمجھا۔ایرانی صدر کا مزید کہنا تھا کہ اصولی پالیسی کی بنیاد پر صہیونی نظام کو عالم اسلام کا مشترکہ دشمن سمجھتے ہیں۔

Don’t forget to Subscribe our channel & Press Bell Icon.

ایران اور سعودی عرب نے رواں سال مارچ میں 7 سال کے وقفے کے بعد  دو طرفہ سفارتی تعلقات بحال کیے ہیں۔ سعودی عرب اور ایران کے تعلقات کی بحالی میں چین نے ثالث کا کردار ادا کیا تھا۔

آن لائن رپبلک پالیسی کا میگزین پڑھنے کیلئے کلک کریں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos