ایرانی صدر ابراہیم رئیسی 22 اپریل کو پاکستان کا دورہ کریں گے

اسلام آباد: ایرانی صدر ابراہیم رئیسی 22 اپریل کو پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے جس کا مقصد پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینا ہے۔

ایرانی وزیراعظم کا دورہ پاکستان کے صدر آصف علی زرداری کی دعوت پر ہو رہا ہے، جو ایران اور اسرائیل کے درمیان تنازع کے بعد اپنا پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔

ایرانی صدر کے دورے کے دوران ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کی پیش رفت پربات چیت کی جائے گی اور امریکہ کی جانب سے عائد ممکنہ رکاوٹوں کو دور کرنے کی حکمت عملیوں کو دیکھا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ کے ایجنڈے میں دو طرفہ تعلقات، سکیورٹی تعاون، گیس پائپ لائن منصوبہ اور ممکنہ آزاد تجارتی معاہدے شامل ہوں گے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos