ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای نے ریاست مخالف جرائم کے مرتکب افراد سمیت ہزاروں قیدیوں کیلئے معافی کا اعلان کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی کی تجویز کے بعد علی خامنہ ای نے 2,887 قیدیوں کی سزائیں معاف اور کم کرنے پر اتفاق کیا۔
رپورٹ کے مطابق 59 افراد کی سزائے موت کو قید میں تبدیل کر دیا گیا۔ ریاست مخالف جرائم کے مرتکب 40 غیر ملکی بھی معافی پانے والوں میں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ خامنہ ای جو تمام ریاستی معاملات پر حتمی فیصلہ دیتے ہیں، بعض مواقع پر قیدیوں کیلئے معافی کا اعلان کرتے ہیں۔