Premium Content

عراقی نژاد امریکی خاتون زنوبیا جعفر مِس عرب امریکا 2024منتخب ہو گئیں

Print Friendly, PDF & Email

عراقی نژاد امریکی خاتون زنوبیا جعفر نے مِس عرب امریکہ 2024کا مقابلہ جیت لیا۔

اتوار کو زنوبیا جعفرکی امریکی ریاست ایریزونا میں تاج پوشی کی گئی۔ عرب میڈیا کے مطابق وہ  اس موقع پر بہت خوش دکھائی دے رہی تھیں۔

مس عرب امریکہ کے مقابلے میں مصر، شام اور دیگر ممالک کی خواتین نے شرکت کی۔

عرب میڈیا کے مطابق زنوبیا جعفر امریکی ریاست مشی گن کی رہائشی ہیں۔ عراق کی جنگ سے فرار ہونے اور دو سال شام میں گزارنے کے بعد 90 کی دہائی کے آخر میں ان کا خاندان امریکا آگیا، اُس وقت زنوبیا جعفر بہت چھوٹی تھیں۔

زنوبیا جعفر کا کہنا ہے کہ میں اپنی آواز کا استعمال ان لوگوں کے لیے کروں گی جنہیں پوری دنیا میں نہیں سنا جاتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں یہ نہیں بھولی کہ میں کون تھی اور میرا خاندان کہاں سے آیا۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos