Premium Content

اسحاق ڈارکو اثاثہ جات واپس مل گئے ، بینک اکاؤنٹس بھی بحال

Print Friendly, PDF & Email

اسلام آباد: احتساب عدالت نے وزیرخزانہ اسحاق ڈارکے اثاثہ جات ضبط کرنے کا حکم واپس لے لیا۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسحاق ڈار کے اثاثہ جات کے ضبط ہونے کا  حکم واپس لینے کا تحریری فیصلہ جاری کیا۔

احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے خلاف نیب ریفرنس واپس ہونےکے بعد اکاؤنٹس اور اثاثوں سے متعلق فیصلہ جاری کیا جس کے بعد وزیرخزانہ کے اثاثہ جات واپس مل گئے اور بینک اکاؤنٹس بھی بحال کر دیے گئے ہیں۔

عدالت نے کہا کہ اسحاق ڈار سرنڈر کرچکے اور ٹرائل دائرہ اختیار ختم ہونے پر ختم ہوچکا ہے جب کہ  پراسکیوٹر نے بھی کہا  کہ عدالت قانون کے مطابق مناسب آرڈر جاری کردے اس لیے اسحاق ڈار کے اثاثوں کے ضبط ہونے کا آرڈر واپس لیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے 11 دسمبر 2017 کو اثاثہ جات ریفرنس میں اسحاق ڈارکے اثاثوں کو ضبط کرنے کاحکم دیا تھا، اسحاق ڈارکے اشتہاری ہونے پربینک اکاؤنٹس اور لاہورکا گھربحق سرکارضبط کرنےکےاحکامات جاری کیےگئے تھے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos