اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈی سی اسلام آباد سمیت 3 دیگر پر توہین عدالت کی فرد جرم عائد کر دی

[post-views]
[post-views]

اسلام آباد ہائی کورٹ نے جمعرات کو دارالحکومت کے ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن اور تین دیگر پر پی ٹی آئی کے شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کی ایم پی او آرڈیننس کے تحت طویل حراست سے متعلق کیس میں توہین عدالت کی فرد جرم عائد کر دی۔

جسٹس بابر ستار نے سماعت کی جس کے دوران عدالت نے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس آپریشنز جمیل ظفر، سپرنٹنڈنٹ فاروق بٹر اور ایس ایچ او ناصر منظور پر بھی فرد جرم عائد کر دی۔

یہ پیش رفت ایک دن بعد آئی ہے جب اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سے انہی درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے ایم پی او کے تحت مشتبہ افراد کو حراست میں لینے کے اختیارات واپس لیے تھے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

سولہ اگست کو، اسلام آبادہائی کورٹ نےشہریار آفریدی اورشاندانہ گلزار کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا اور عدالت میں ان کے جوابات کو ”غیر تسلی بخش“ قرار دیتے ہوئے ڈی سی اور ایس ایس پی پر توہین عدالت کی فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

آج، جیسے ہی ڈی سی میمن پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی شروع ہوئی تو ڈی سی نے فورًا ہی عدالت سے غیر مشروط معافی مانگی اور عدالت سے درخواست کی کہ اُن پر فرد جرم عائد نہ کیا جائے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos