اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے این اے 46، این اے 47 اور این اے 48 اسلام آباد کے انتخابی نتائج کے نوٹیفکیشن کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی امیدواروں علی بخاری ایڈووکیٹ، شعیب شاہین اور عامر مغل کی جانب سے دائر مقدمات کی سماعت کی۔
شعیب شاہین ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران کو حتمی نتائج جاری کرنے سے روک دیا اور آر او سے تین دن میں رپورٹ طلب کرلی۔ تاہم آر او نے نتیجہ جاری کر دیا ۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ الیکشن کمیشن نے نتائج روکنے کے باوجود نوٹیفکیشن کیسے جاری کیا؟ انہوں نے کہا کہ ای سی پی درخواست گزاروں کی شکایات کا فیصلہ کر سکتا تھا۔
اس موقع پر تینوں درخواست گزاروں نے عدالت سے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے خلاف حکم امتناعی جاری کیا جائے۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.