اسلام آباد کیپٹل پولیس نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کو مالی معاونت سے متعلق مقدمات کی تحقیقات کے لیے خصوصی تحقیقاتی سیل قائم کر دیا ہے۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق یہ سیل دہشت گردی اور انتہا پسندی کو مالی معاونت فراہم کرنے والوں کے خلاف موثر قانونی کارروائی کو یقینی بنائے گا۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.
یہ سیل اس کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ میں قائم کیا گیا ہے اور اس کی سربراہی گریڈ 17 کا افسر کرے گا، جو براہ راست ایس ایس پی سی ٹی ڈی کو رپورٹ کرے گا۔
اسپیشل تحقیقاتی سیل بین الاقوامی معیار کے مطابق قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں سے بھی تعاون حاصل کرے گا۔









