Premium Content

اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

Print Friendly, PDF & Email

کراچی: پاکستان سپر لیگ 8 میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے تیسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 174 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر 19 ویں اوور میں حاصل کیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کولن منرو 58 جبکہ اعظم خان 44 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ریسی وین ڈر ڈوسین 31 اور فہیم اشرف 12 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

ٹام کرن 10 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

کراچی کنگز کی جانب سے محمد عامر اور محمد موسی نے 2،2 جبکہ کپتان عماد وسیم نے 1 وکٹ حاصل کی۔

کراچی کنگز کا اسلام آباد ہونائیٹڈ کو 174 رنز کا ہدف

اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر173 رنز اسکور کیے۔

کراچی کنگز کی جانب سے حیدر علی 59 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ شرجیل خان 34، عرفان خان نیازی 19، شعیب ملک 18، میتھیو ویڈ 18، جیمز ونس 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کپتان عماد وسیم کوئی رنز اسکور نہ کر سکے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے محمد وسیم جونیئر، ٹام کرن اور رمان رئیس نے 2،2 جبکہ فہیم اشرف نے 1 وکٹ حاصل کی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos