اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 39 رنز سے ہرا دیا

[post-views]
[post-views]

پاکستان سپر لیگ کے رات کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 39 رنز سے شکست دے دی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز کا ہدف دیا۔

جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 18.4 اوورز میں 135 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

آج فائنل میں کوالیفائی کرنے کے لیے کراچی میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان مقابلہ ہو گا۔ میچ رات 9 بجے شروع ہوگا۔

فاتح ٹیم پیر کو کراچی میں ایونٹ کے فائنل میں ملتان سلطانز سے ٹکرائے گی۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos