Premium Content

اسلامی ترقیاتی بینک کا پاکستان کو 4 ارب 20 کروڑ ڈالر دینے کا اعلان

Print Friendly, PDF & Email

اسلامی ترقیاتی بینک نے سیلاب سے متاثرہ پاکستانی علاقوں میں تعمیر نو اور بحالی کے لیے 4 ارب 20 کروڑ ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے۔

اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر نے جنیوا میں پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو اور بحالی کے حوالے سے جاری کانفرنس کے دوران پاکستان کے لیے بڑا اعلان کیا۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/saudia-sy-imdad-rawan-mah-mil-jaye-gi-pakistan/

اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو 3 سال میں 4 ارب 20 کروڑ ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔

اس کے علاوہ عالمی بینک نے بھی متاثرہ علاقوں میں 2 ارب ڈالر کے ترقیاتی منصوبے مکمل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/pakistan-ny-amarati-banks-ko-qarza-lota-dia-zare-mubadla/

اس سے قبل فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے بھی پاکستان کے لیے ایک کروڑ ڈالر امداد کا اعلان کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے لیے امداد کا اعلان کرنے پر تمام ممالک کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان مشکل وقت میں تعاون کرنے والے ممالک کو ہمیشہ یاد رکھے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos