Premium Content

اسرائیلی فوج کی دہشت گردی، سرکاری ہسپتال پر دھاوا بول دیا

Print Friendly, PDF & Email

مقبوضہ بیت المقدس: مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 60 سالہ خاتون سمیت 9  فلسطینی شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق  اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے میں واقع مہاجرکیمپ میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 60 سال کی خاتون سمیت 9  فلسطینی شہید ہوگئے۔فلسطینی وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مزید 16 افراد زخمی ہوئے جن میں سے متعدد کی حالت نازک ہے۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/maghrabi-kinary-par-israeli-fouj-ki-firing-ma/

ایک اور واقعہ میں اسرائیلی فورسز نے سرکاری ہسپتال پر دھاوا بول دیا اور آنسو گیس کے شیل برسائے جس سے متعدد مریضوں اور ان کے تیمارداروں کی حالت غیر ہوگئی۔ اسرائیلی فوج کے اہلکاروں نے تسلیم کیا ہے کہ ان کی فورسز مغربی کنارے میں فلسیطینوں کے خلاف کارروائیاں کررہی ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos