اسرائیل لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ سے جنگ بندی پر تیار ہو گیا۔
نگران لبنانی وزیراعظم نے کہا ہے کہ امریکی سفیر نے بتایا 5 نومبر سے قبل جنگ بندی ممکن ہے۔
اسرائیلی سرکاری میڈیا نے لبنان جنگ بندی تجویز کامجوزہ مسودہ نشرکردیا، مسودے کے تحت جنگ بندی کے باوجوداسرائیل حزب اللہ اہداف کونشانہ بنا سکے گا، اسرائیلی فوج کے انخلا کے وقت لبنانی فوج کی تعیناتی شروع ہوجائے گی۔
مسودے میں اسرائیل اورلبنان سے اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعملدرآمد کا مطالبہ کیا ہے اور60 روزہ جنگ بندی کے دوران مکمل عملدرآمد کو حتمی شکل دی جائے گی۔
د وسری جانب اسرائیلی وزیرتوانائی نے بھی کہا کہ اسرائیلی سکیورٹی کابینہ اجلاس میں حزب اللہ سے جنگ بندی پر غورکرے گی۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق اسرائیل لبنان جنگ بندی سے متعلق رپورٹس زیرگردش ہیں۔