نئے سال میں بھی اسرائیل کی جارحیت جاری، پہلے روز36 فلسطینی شہید

نئے سال کے پہلے روز بھی اسرائیلی فوج کے شہرغزہ پر حملے،4 بچوں سمیت 36 فلسطینی شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق جبالیہ میں ایک گھرپر حملے میں 15 افراد شہید،20 سے زائد زخمی ہوئے، اسرائیلی حملے کے بعد10 فلسطینی لاپتہ ہیں جن کا ملبے تلے دب جانے کاخدشہ ہے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

میڈیا کے مطابق اسرائیلی سکیورٹی نے بریج پناہ گزین کیمپ،جبالیہ، غزہ سٹی، خان یونس کوبھی نشانہ بنایا اورغزہ میں بارش اورسیلاب کے باعث بے گھر فلسطینیوں کے خیموں میں پانی آ گیا۔

غزہ سٹی میں اسرائیل کی بمباری اور حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 45 ہزار462 ہوگئی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos