Premium Content

اسرائیل  نے لبنان میں جنگ بندی کا مطالبہ مسترد کردیا

Print Friendly, PDF & Email

اسرائیلی وزیر اعظم نے امریکہ، اتحادی اور عرب ممالک کا لبنان جنگ بندی کا مطالبہ ماننے سے انکار کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ لبنان پر حملے جاری رہیں گے۔ حزب اللہ کو پوری قوت سے نشانہ بناتے رہیں گے۔

اسرائیلی وزیر دفاع لائیڈآس نے کہا ہے کہ امریکہ اسرائیل کو 8 ارب 70 کروڑ ڈالر کی فوجی امداد دے گا۔ اور امریکہ اسرائیل کی حمایت جاری رکھے گا۔

واضح رہے کہ لبنان اسرائیل جنگ روکنے کے لیے عالمی طاقتوں نے 21 روزہ جنگ بندی تجویز دی تھی۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

دوسری جانب بیروت پر حملے میں حزب اللہ کے کمانڈر شہید ہو گئے۔ جس کی مزاحمتی تنظیم نے بھی تصدیق کر دی۔

اسرائیل کے لبنان پر 4 روز کے حملوں میں 690 سے زائد افراد شہید جبکہ 5 لاکھ بے گھر ہوچکے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos