اسرائیل کی نئی حکومت نے فلسطینی اتھارٹی کی کچھ آمدنی روکنے کی دھمکی دے دی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں حلف اٹھانے والی اسرائیلی کابینہ کے سکیورٹی اجلا س میں فیصلہ کیا گیا کہ فلسطینی اتھارٹی نے اسرائیلی قبضے کے معاملے پر اقوام متحدہ سے نتائج مانگے تو کچھ آمدنی روک دی جائےگی۔
مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/aqwame-mutehada-ny-almi-adalat-sy-phalestine/
رپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے فلسطینی اتھارٹی نے جنرل اسمبلی سے درخواست کی تھی کہ وہ عالمی عدالت انصاف سے کہے کہ وہ فلسطینی علاقوں پر اسرائیل کے قبضے کے نتائج پر غور کرے۔
گزشتہ ماہ کے آخر میں اسرائیل میں تیسری بار وزیراعظم بننے والے بن یامین نیتن یاہو نے دائیں بازو کی انتہا پسند جماعتوں اور یہودی آرتھوڈوکس جماعتوں کے ساتھ نئی اتحادی حکومت تشکیل دی تھی۔
مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/phalestine-dushman-nathan-yahoo-tesri-bar-israeli/
a