اسرائیل میں ہزار وں مظاہرین مسلسل 35ویں ہفتے اسرائیلی انتہائی دائیں بازو کی کابینہ کی انتہا پسندانہ پالیسیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مقبوضہ علاقوں میں سڑکوں پر نکل آئے۔
حکومت کے ذرائع ابلاغ کے مطابق صرف تل ابیب کے ساحلی شہر میں ایک لاکھ سے زائد مظاہرین جمع ہوئے اور حکومت مخالف نعرے لگائے۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.
دریں اثناء پولیس نےمظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ہوا میں گولیاں چلائیں۔ پولیس اور مظاہرین میں جھڑپوں کے نتیجے میں ایک سو سے زائد افراد زخمی ہو گئے ۔
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے خلاف کرپشن کے الزامات کو دور کرنے کے لیے نام نہاد عدالتی اصلاحات کے ذریعے اقتدار پر قبضہ کرنے کی کوشش کی۔









