Premium Content

اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر بمباری تیز کردی

Print Friendly, PDF & Email

اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں اپنی بمباری تیز کردی ہے، بمباری جنوب میں بھی کی جارہی جہاں حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ انسانی بحران سنگین تر ہوتا جارہا ہے۔

نارویجن ریفیوجی کونسل کے سربراہ نے کہا کہ جنوبی غزہ میں شہریوں پر اسرائیلی اندھا دھند بمباری نئی گہرائیوں تک پہنچ گئی ہے۔

فلسطین ریڈ کریسنٹ کا کہنا ہے کہ انکلیو میں ٹیلی کمیونی کیشن بلیک آؤٹ کے دوران اس کا اپنے آپریشن روم اور ٹیموں سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

دریں اثنا، عالمی ادارہ صحت نے غزہ کے ہسپتالوں اور شہریوں کے تحفظ کے لیے اپنے مطالبات کی تجدید کی ہے۔

سات اکتوبر سے غزہ میں اسرائیلی بمباری اور حملوں میں کم از کم 15,899 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos