Premium Content

اسرائیل نے فلسطینیوں کی نسل کشی کیلیے وائٹ فاسفورس کا استعمال شروع کر دیا

Print Friendly, PDF & Email

اسرائیل نے نہتے فلسطینیوں کی نسل کشی کے لیے وائٹ فاسفورس کا استعمال شروع کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں اسرائیل کی تباہ کن بمباری شدت کے ساتھ جاری ہے۔ اسرائیل نے فلسطینیوں کیخلاف وائٹ فاسفورس کا استعمال کیا۔ اسرائیل غزہ کی پٹی پر بڑے پیمانے پر فضائی، زمینی اور سمندری حملے کررہا ہے۔

اسرائیلی فوج کے ٹینک فلسطینیوں کے گھروں پر گولہ باری کررہے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے غزہ میں دندناتے ہوئے اپنے ٹینکوں کی فوٹیج جاری کردی۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے بیان میں کہا ہے کہ اس کے جنگجوؤں کی اسرائیلی فوج کے ساتھ شمال مشرقی غزہ کے قصبے بیت حنون اور وسطی پٹی میں جھڑپیں ہوئی ہیں۔ اسرائیل کیخلاف جوابی کارروائی میں راکٹ حملے کیے گئے۔

دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی کی جانب سے انٹرنیٹ اور دیگر مواصلاتی رابطے بند کیے جانے کے بعد غزہ کا دنیا سے رابطہ  بدستور منقطع ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos