اسرائیلی حملے کے بعد غزہ کا کمال عدوان اسپتال بھی بند ہو گیا۔
عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کے حماس کے مسلح عناصر کے خلاف آپریشن کے نتیجے میں غزہ کے شمال میں واقع آخری فعال کمال عدوان اسپتال کو نشانہ بنایا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے اسپتال کے طبی عملے، مریضوں اور اسپتال کے احاطے میں پناہ لیے ہوئے بے گھر فلسطینیوں کو جبری طور پر باہر نکال دیا اور اسپتال کے سرجری ڈپارٹمنٹ، لیبارٹری، گودام اور ایمبولنس یونٹس کو آگ لگا دی۔