Premium Content

اتحادی حکومت کا پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا فیصلہ، وزیر اطلاعات عطاء تارڑ

Print Friendly, PDF & Email

اسلام آباد: وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ حکمران اتحاد نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت پی ٹی آئی پر پابندی کے لیےسپریم کورٹ میں کیس فائل کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اس سلسلے میں کوئی قدم اٹھانے سے پہلے موجودہ صورتحال کو ذہن میں رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور ملک ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکومت ملک کو سیاسی اور معاشی طور پر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہی ہے جبکہ اس کی کوششوں کو ناکام بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

تارڑ نے یہ بھی اعلان کیا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت والی حکومت نے سپریم کورٹ کے پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینے کے فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کو ریلیف دیا جس نے مانگا تک نہیں۔ وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ حکومت اور اتحادی جماعتوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تارڑ نے دعویٰ کیا کہ مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت اور خواتین کو جیلوں میں ڈالا گیا ۔ ہمارے صبر اور برداشت کو ہماری کمزوری سمجھا گیا۔ میں جواب دوں گا،بس بہت ہو گیا، اب مزید نہیں پی ٹی آئی اور ملک ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ غیر آئینی طور پر اسمبلی توڑنے پر بانی پی ٹی آئی عمران خان، سابق صدر عارف علوی اور سابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کیخلاف آرٹیکل 6 لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، حکومت آرٹیکل 6 لگانے کا ریفرنس سپریم کورٹ میں دائر کرے گی۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos