امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے عام انتخابات میں پارٹی کی مایوس کن کارکردگی پر اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔
سراج الحق نے ایکس پر سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ پارٹی نے الیکشن میں بھرپور کوششیں کیں لیکن مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کر سکے۔
استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین نے بھی چیئرمین کے عہدے کے ساتھ ساتھ سیاست سے بھی دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں، انہوں نے کہا کہ وہ نجی حیثیت میں ملک کی خدمت جاری رکھیں گے۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.













