بلاگ تلاش کریں۔

مشورہ

جیل بھرو تحریک میں پہلی گرفتاری میں دوں گا، عمران خان

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ دو ہفتے بعد مکمل صحت یاب ہوکر جیل بھرو تحریک کی قیادت کروں گا اور پہلی گرفتاری میں ہی دوں گا، نوازشریف میری نااہلی چاہتا ہے، یوں لگ رہا ہے جنرل (ر) باجوہ کی پالیسی اب بھی چل رہی ہے اور الیکشن میں دھاندلی ہوگی۔

زمان پارک لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر غیر ملکی صحافیوں سے ملاقات میں عمران خان نے کہا کہ اسٹیب ایک آدمی کا نام نہیں، نیا آرمی چیف اپنی پالیسی لاتا ہے، جنرل (ر) باجوہ نے لابنگ کر کے حسین حقانی اور دوسرے لوگوں کو رکھوایا، یہ لوگ امریکا میں میرے خلاف لابنگ کرتے تھے۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/imran-khan-ny-jail-bharoo-tehreek-punjab-aur-kp-election/

انہوں نے کہا کہ ’پہلی بار پاکستانی عوام نے رجیم چینج کو قبول نہیں کیا مگر اب ایسے لوگوں کو لایا جارہا ہے جو 25 مئی کے واقعات میں ملوث ہیں، یوں لگ رہا ہے انتخابات میں دھاندلی ہوگی‘۔

عمران خان نے کہا کہ ’آئین میں واضح ہے کہ اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد 90 دن میں انتخابات ہونے چاہیے، اسمبلیاں جب بھی تحلیل ہوتیں ہیں نگراں حکومت میں یہی لوگ آتے ہیں، ایسی انتقامی کاروائیاں پہلے کبھی نہیں دیکھیں یوں لگ رہا ہے ابھی بھی باجوہ کی پالیسی چل رہی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ ’جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا بہت بڑی غلطی تھی، یہ غلطی نہیں بلنڈر تھا‘۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے سوال کیا کہ کوئی وجہ بتائے گا ڈالر، پیٹرول اور دوسری چیزیں کیوں مہنگی ہورہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عدالت نے توشہ خانہ کی تفصیلات مانگیں جو نہیں دی گئیں، حکومت توشہ خانہ میں پھنس گئی ہے۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین نے کہا کہ نوازشریف چاہتا ہے عمران خان کی نااہلی ہو۔ جیل بھرو تحریک پُرامن احتجاج ہے اس کے بعد دوسرا راستہ ہمارے پاس احتجاج کا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos