جمائما نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے ڈیڑھ لاکھ پاؤنڈ امداد جمع کرلی

[post-views]
[post-views]

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے ڈیڑھ لاکھ پاؤنڈ کی امدادی رقم اکٹھا کرلی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق جمائما گولڈ اسمتھ رواں ہفتے یونی سیف پاکستان فلڈ ریلیف اور پاکستان ٹرسٹ انوائرمنٹ کے تعاون سے منعقد کیے گئے ڈنر کی تقریب میں شریک ہوئیں جس میں جمائما کے بھائی، بہن سمیت فاطمہ بھٹو اور میئر لندن صادق خان بھی شریک ہوئے۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/salab-mustasra-pakistan-k-liye-international/

فنڈ ریزنگ تقریب میں شرکت کے حوالے سے جمائما نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے متاثر ہونے والے افراد کیلئے ڈیڑھ لاکھ پاؤنڈ کی امدادی رقم جمع کر لی گئی ہے۔

 جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنے بیان میں لندن کے میئر صادق خان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos