جاپان کے کچھ علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکوں کے بعد کئی مکانات منہدم ہو گئے اور ریل خدمات کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا، جبکہ سونامی کی بڑی وارننگ جاری کر دی گئی۔
مشرقی جاپان ریلوے کمپنی نے کہا کہ انہوں نے زلزلے کی وجہ سے تمام توہوکو، جوٹسو، اور ہوکوریکو شنکانسن لائنوں کا آپریشن معطل کر دیا ۔
جاپان کے وزیر اعظم نے عوام سے مزید زلزلے سے ہوشیار رہنے کی اپیل کی ہے، جب کہ حکام نے پہلے ہی ساحلی علاقوں کے قریب رہنے والے رہائشیوں کو انخلاء اور محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کو کہا ہے۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.
نوٹو، اشیکاوا پری فیکچر اور دیگر شہروں سے اب تک ہزاروں افراد کو نکالا جا چکا ہے۔
چیف کابینہ سیکرٹری یوشیماسا حیاشی نے کہا کہ زلزلے سے عمارتوں اور سڑکوں کو نقصان پہنچا ہے۔
سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی تصاویر میں بھی زلزلے سے اشیکاوا پری فیکچر میں سڑکوں اور عمارتوں کو ہونے والی بڑی تباہی کو دکھایا گیا ہے۔ بجلی کے نظام کو نقصان پہنچنے سے، اشیکاوا پری فیکچر میں تقریباً 32,500 گھر بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔