Premium Content

جوہری پھیلاؤ کے خطرات کے لیے مؤثر پالیسی کو لاگو کرنے کے لیے پرعزم ہیں،امریکہ

Print Friendly, PDF & Email

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ملر نے کہا ہے کہ جوہری پھیلاؤ کے خطرات کے لیے مؤثر پالیسی کو لاگو کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ملر نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈا کی جانب سے بھارت پر سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں بھارت الزامات کو سنجیدہ لے اور کینیڈا کے ساتھ تعاون کرے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کو وہ ہی پیغام دیا جو ہم کچھ عرصہ قبل واضح کرچکے ہیں۔ جبکہ امریکی شہری کے قتل کی سازش کو ناقابل یقین حد تک سنجیدہ لیتے ہیں۔ دیکھنا چاہتے ہیں اس معاملہ کی مکمل تفتیش کی گئی ہے کہ نہیں۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ ہر ملک کے خودمختار گروپ میں شریک ہونے کا احترام کرتا ہے۔ اور حوصلہ افزائی کریں گے کہ فورم میں شرکت اور عالمی قانون کی پاسداری ہو۔

ملر نے کہا کہ چاہتے ہیں اجلاس میں ملکوں کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کیا جائے۔ بھارتی جوہری مواد کی اسمگلنگ سے متعلق پاکستان کی سلامتی کونسل میں درخواست سے آگاہ ہیں اور ہم جوہری پھیلاؤ کے خطرات کے لیے مؤثر پالیسی کو لاگو کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos