Premium Content

جن اراکین  نے تسلی کروائی ان کے استعفے منظور کیے: راجہ پرویز اشرف

Print Friendly, PDF & Email

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے جس جس رکن نے انہیں اطمینان کرایا انہوں نے ان کے استعفے منظورکیے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ان سے بہت سے پی ٹی آئی ارکان نے رابطہ کر کے کہا ہے کہ وہ ابھی سوچ رہے ہیں۔ اس لیے ان کے استعفے منظور نہیں کیے۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/tehreek-e-insaf-k-34-arkan-aur-sheikh-rasheed/

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ وہ جب استعفے منظور کرتے ہیں تو بھی شور مچ جاتا ہے جب نہیں کرتے تو بھی شور مچ جاتا ہے۔

ان سے سوال کیا گیا کہ جب عمران خان نے اسمبلی میں واپسی کا عندیہ دیا تو آپ نے ان کے استعفے منظور کرلیے، راجہ پرویز اشرف نے جواب دیا کہ ایسی بات نہیں ہے، جب پی ٹی آئی کا وفد آیا تو استعفوں کی منظوری کا عمل شروع ہو چکا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اب بھی چاہتے ہیں کہ جن کے استعفے منظور نہیں ہوئے وہ اسمبلی میں آئیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos