جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ان کی جماعت کے منتخب اراکین تحفظات کے باوجود اپنا پارلیمانی کردار ادا کرنے کے لیے اسمبلیوں میں شامل ہوں گے۔
اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی اسلام دشمن قوتوں کے منصوبہ بندی اور دباؤ کے تحت ان کی پارٹی کو انتخابی شکست دی گئی۔
مولانا فضل الرحمان نے پاکستان مسلم لیگ نواز کے سربراہ نواز شریف کو ان سے ہاتھ ملانے اور اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے کی دعوت دی۔
Don’t forget to subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.













