مدارس بل ، جمعیت علمائے اسلام نے پی ٹی آئی سے مدد مانگ لی

[post-views]
[post-views]

جمعیت علمائے اسلام نے مدارس رجسٹریشن ترمیمی بل کے حوالے سے خیبر پختونخوا میں قانون سازی کے لئے پی ٹی آئی سے مدد مانگ لی۔

تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر اور جے یوآئی ف کے سینیٹر کامران مرتضیٰ کے درمیان ملاقات میں سیاسی صورتحال اور مدارس رجسٹریشن ترمیمی بل سے پیدا شدہ صورتحال پر مشاورت کی گئی۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

ملاقات میں سیاسی امور پر دوطرفہ سیاسی تعاون کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی، اسد قیصر نے کہا کہ ہم مدارس کے مسئلہ پر جے یو آئی کی کیا مدد کرسکتے ہیں۔

کامران مرتضیٰ نے کہا کہ پی ٹی آئی دینی مدارس سے متعلق خیبر پختونخوا اسمبلی بھی قانون سازی کرے، مرکز سے منظور ہونے والے بل کا دائرہ کار صرف اسلام آباد تک ہو گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos