جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

[post-views]
[post-views]

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جسٹس منیب اختر نے ہفتہ کو ایک تقریب کے دوران قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

ہفتہ کو سپریم کورٹ اسلام آباد میں ایک سادہ اور پر وقار تقریب میں جسٹس یحیا آفریدی نے ان سے حلف لیا۔

جسٹس منیب اختر چیف جسٹس آف پاکستان کے بیرون ملک دورے  کے دوران بطور چیف جسٹس کام کریں گے۔

تقریب میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے ججز، پاکستان بار کونسل، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے شرکت کی۔

تقریب حلف برداری کی کارروائی رجسٹرار سپریم کورٹ آف پاکستان جزیلہ اسلم نے چلائی۔ اس موقع پر سپریم کورٹ آف پاکستان کے افسران اور عملہ بھی موجود تھا۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos