کابل سے آنیوالی تمام پروازوں کیلئے ہدایات جاری

[post-views]
[post-views]

سول ایوی ایشن اتھارٹی پاکستان ( سی اے اے) نے کابل سے آنے والی تمام پروازوں کی فضائی رہنمائی کے لیے اقدامات مکمل کرتے ہوئے نوٹم جاری کردیا۔

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ائیر ٹریفک کنٹرولر کی عدم دستیابی پر سی اے اے نے کابل سے آنے والی تمام پروازوں کی فضائی رہنمائی کے لیے اقدامات کرلیے ہیں  اور اس ضمن میں پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ائیرلائنز کو نیا ہدایت نامہ جاری کردیا ہے۔

ہدایت نامے میں کہا گیا ہےکہ کابل سے پاکستان کی حدود میں داخل ہونے سے 15 منٹ قبل تمام ائیرلائنز کے کپتان ائیرٹریفک کنٹرول سینٹر سے رابطہ کریں۔

Don’t forget to Subscribe our channel & Press Bell Icon.

جاری نوٹم میں مزید کہا گیا ہے کہ فریکوئنسی کے ذریعے طیاروں کے کپتانوں کو پاکستانی فضائی حدود میں رہنمائی فراہم کی جائے گی۔

رپبلک پالیسی کا ماہ جون کا میگزین پڑھنے کیلئے کلک کریں۔

مزید برآں سی اے اے نےاسلام آباد، لاہور اور کراچی ائیر ٹریفک کنٹرول سے رابطے کے لیے فریکوئنسی جاری بھی کردی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos