کچے کا ایک اور خطرناک ڈاکو ہلاک

[post-views]
[post-views]

رحیم یار خان پولیس نے کچے کے علاقے میں انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشن کرکے خطرناک ڈاکو ہلاک کردیا۔

پولیس کا بتانا ہےکہ ہلاک ڈاکو ہنی ٹریپ کرکے لوگوں کو اغوا کرتا تھا اور اس کا تعلق اندھڑگینگ سے تھا۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رحیم یار خان میں آپریشن سندھ سے ملحقہ بستی سعید عباسی کے موضع داعوالہ میں کیا گیا، ہلاک ڈاکو کی شناخت مختار عرف ودھایا شیخ نام سے ہوئی، اس کے قبضے سے کلاشنکوف اورسینکڑوں گولیاں برآمد ہوئیں۔ 

پولیس کے مطابق مختار عرف ودھایا ہنی ٹریپ کے ذریعے اغوا برائے تاوان کیس کا مرکزی ملزم تھا،وہ ڈکیتی اورپولیس پر حملوں کی متعدد وارداتوں میں بھی مطلوب تھا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos